गुरुवार, 23 मई 2024
E-Paper

نیمرہ میںنم آنکھوں کے ساتھ آنجہانی روپی سورین کی آخری رسومات ادا

مدثر عالم | Oct. 8, 2026, 9:59 p.m. | جھارکھنڈ
نیمرہ میںنم آنکھوں کے ساتھ آنجہانی روپی سورین کی آخری رسومات ادا
رانچی:وزیر اعلیٰ نے ماں آنجہانی روپی سورین کو روتے ہوئےکیا الوداع رانچی؍نیمرہ:وزیراعلی ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کی آخری رسومات جمعرات کو پورے احترام اور روایتی رسومات کے ساتھ ادا کی گئیں۔ آخری رسومات رام گڑھ ضلع میں ان کے آبائی گاؤں نیمرہ کے شمشان گھاٹ میں عمل میں آئیں۔ وزیر اعلی ہیمنت سورین نے اپنی آنجہانی والدہ کی آخری رسومات کو مکمل کیا۔ جیسے ہی جسد خاکی کو آگ کے سپرد کیا گیا ، پورا گاؤں اور وہاں موجود ہزاروں لوگ رو پڑے۔ اس موقع پر ماحول سوگوار ہو گیا۔ غم میں ڈوبا نیمرہ، امڈاہجوم وزیر اعلی جناب ہیمنت سورین کی والدہ آنجہانی روپی سورین کی آخری رسومات ادا کرنے اور انہیں آخری الوداع کہنے کے لیےنیمرہ گاؤں میں ہجوم امڈ پڑا ۔ سینکڑوں مقامی باشندوں، حامیوں، سیاسی لیڈروں، اور دور دراز علاقوں کے انتظامی عہدیداروں نےنم آنکھوں سےآنجہانی روپی سورین کو الوداع کیا۔ جنازے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شمشان گھاٹ تک شرکت کی۔ ماحول سوگوار تھا، لیکن سب کی آخری خواہش یہ تھی کہ روپی سورین کو آخری خراج عقیدت پیش کریں اور انہیں الوداع کریں۔ نیمرہ گاؤں کے ہر گھر والے آخری الوداعی کے لیے موجود تھے، جب کہ روپی سورین کی شخصیت اور کامیابیوں پر بھی گفتگو کی جارہی تھی ۔ سادگی اور جدوجہد کا ایک مظہر آنجہانی روپی سورین جھارکھنڈ تحریک کے وقت سے لے کر آج تک سادگی، قربانی اور جدوجہد کا مظہر تھیں۔ اس نے نہ صرف اپنی خاندانی ذمہ داریوں کو مثالی لگن کے ساتھ پورا کیا بلکہ پورے جھارکھنڈ سماج کے لیے ایک سرپرست کا کردار بھی ادا کیا۔ ان کے انتقال کے ساتھ، جھارکھنڈ نے ایک محبت کرنے والی ماں اور رہنمائی کی روشنی کھو دی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور عام شہریوں نے وزیراعلیٰ اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ ایشور آنجہانی کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ اور آنجہانی محترمہ روپی سورین کے انتقال پرمورہاآبادی رہائش گاہ پر، ریاستی حکومت کے وزیر شری چمرا لنڈا، وزیر محترمہ دپیکاا پانڈے سنگھ، ایم پی شری وجےہانسدا، ایم پی شری ڈھولو مہتو، سابق وزیر اعلیٰ ارجن منڈا، سابق وزیر اعلیٰ چمپئی سورین، سابق نائب وزیر اعلیٰ شری سدیش مہتو، اراکین اسمبلی، سابق وزراء، انتظامی افسران اور بڑی تعداد میں موجود لوگوں نے آنجہانی محترمہ کی جسد خاکی کو گلہائے عقیدت پیش کیا اور ان کی روح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر موجود تمام لوگوں نے ایشور سے آنجہانی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے پرارتھنا کی کہ سوگوار خاندان کو اس بے پناہ دکھ کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا کرے۔